• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں خود کش دھماکا، 12 افراد ہلاک، 150 زخمی

افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔

غزنی میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر خودکش حملہ ٹرک سے کیا،حملہ آوروں نے این ڈی ایس کے دفتر کے قریب ہجوم والی جگہ پر دھماکا کیا۔

افغان حکام کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر شہریوں کی تعداد ہے۔

غزنی اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 150 کے قریب ہے اورطالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین