• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 08 جولائی ، 2019

شندور پولو فیسٹیول 2019 کا شاندار آغاز


 ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں 3 روزہ شندور پولو فیسٹیول 2019 کا آغاز ہوگیا ہے۔

چترال کے دلکش موسم، حسین نظارے اور بلند و بالا پہاڑ کی بلندی پر شندور پولو فیسٹیول سج گیا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح کیا، رنگارنگ میلہ3دن جاری رہے گا۔

پولو کا کھیل دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح شندور کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

پہلےدن 3 میچ کھیلےگئے، فیسٹیول کا پہلا میچ غذر اور چترال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور دلچسپ مقابلے کے بعد غذر کی ٹیم نے چترال کو شکست دے دی۔

دوسرےمیچ میں مستوج چترال نے7 گول کرکےسب ڈویژن گوپس یاسین کو ہرا کےجیت اپنےنام کی۔

تیسرا میچ گلگت ڈی اور چترال ڈی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گلگت ڈی نے 2  کے مقابلے پانچ گول کرکےکامیابی اپنےنام کی۔