• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ کانیا ٹریلر جاری


اینیمیٹڈ ایڈونچر فلم ’دی لائن کنگ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘ ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔

اینیمیٹڈ کردار ’سمبا‘ 90 کی دہائی کا وہ کردار مانا جاتا ہے جس نے بچوں اور بڑوں کے دل میں ہمیشہ کے لیے گھر کرلیا۔

1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جان فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم ’دی جنگل بُک‘ کا ریمیک بھی بنایا تھا۔

فلم 19جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین