• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی حکومت مرد اور خواتین میں مساوات قائم کرنے میں ناکام ہو گئی، ملک بھر میں 6 ماہ کے عرصے میں 74 خواتین گھریلو تشدد کے دوران ہلاک ہو ئیں۔

گزشتہ روز پیرس میں 2 ہزار سے زیادہ خواتین نے اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ کیا، خواتین کا کہنا تھا کہ عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنانے سے روکنے کے لئے بنائے گئے قوانین کے باوجود شوہروں کے بیویوں پر تشدد سے بچاؤ ممکن نہیں ہو سکا۔ ہر سال ہزاروں خواتین تشدد سے متاثر ہوتی ہیں جس میں سے بعض ہلاک بھی ہو جاتی ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کا تدارک کرے۔

اسی طرح گھروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین بھی مسلسل جنسی تشدد اور ہراسانی سے متاثر ہوتی ہیں۔

رواں سال یکم جنوری سے تاحال خاوند یا سابق شراکت داروں کے تشدد کے باعث کم از کم 74 فرانسیسی خواتین ہلاک ہوئیں جبکہ گزشتہ سال ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد  120 تھی جن میں بعض خواتین حاملہ تھیں۔

تازہ ترین