• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کپتان میگن راپینو فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا گولڈن بوٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں، انہیں فائنل کا بہترین کھلاڑی کا بھی قرار دیا گیا۔

34 سالہ امریکی کھلاڑی نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گول اسکور کیے اور ٹورنامنٹ کی ٹاپ کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

بہترین گولڈن گول کیپنگ کا مظاہرہ کرنے پر ہالینڈ کی کپتان ساری وان ونینڈال کو گولڈن گلوز دیئے گئے۔

فیفا ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز جرمنی کی جولیا گون کو جبکہ فیفا فیئر گیمز ٹرافی فرانس کے حصہ میں آئی۔

تازہ ترین