• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈکپ 2019 ءاختتام کی جانب گامزن ہے۔ ٹرافی کس ملک جائے گی،تین میچوں کے بعد فیصلہ ہو جائےگا۔ پہلےسیمی فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجےمانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ میں دونوں ٹیموں نے 8،8 میچ کھیلے تھے۔جبکہ ایک ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔ بھارت نے 7 میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست ہوئی تھی۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ نے 8 میچز میں 5 جیتے تھے اور 3 میں اسے شکست ہوئی تھی۔ 

ورلڈ کپ کا پہلاراؤنڈ بھارت نے پہلی اورنیوزی لینڈ نے چوتھی پوزیشن پر ختم کیا تھا۔

دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

پہلے اور دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں کےدرمیان ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین