آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مقبوضہ کشمیر، برہان وانی کا تیسرا یوم شہادت، وادی میں ہڑتال

اسلام آباد،سرینگر،مظفر آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں )اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے والے نوجوان حریت پسند شہید برہان مظفر وانی کے تیسرے یوم شہادت پر آر پار اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ شہدا کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ،مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ، کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، پوری وادی فوجی چھانی میں تبدیل کر دی گئی،شہید حزب کمانڈر کے گھر کی طرف جانے والے راستے بند کر کے علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا گیا، حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا، درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا،سخت بندشوں کے باجود لوگوں کی بڑی تعداد ترال پہنچ گئی، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی مجالس کا اہتمام کیا گیا،ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کئے گئے اور شہید کی یاد گار پر پھول چڑھا ئے گئے ۔

دنیا بھر سے سے مزید