• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عدالت نے مسلمان جوڑے میں چوبیس سال بعدطلاق کا فیصلہ سنادیا

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی عدالت نے مسلمان جوڑے کے درمیان طلاق کے مقدمے کا فیصلہ 24 سال بعد سنادیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ مسلمان جوڑے کی شادی 1985ءمیں انجام پائی تاہم سینئر سرکاری ملازم اور سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر پر مشتمل جوڑے کے درمیان ابتدا ہی میں لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس ناچاقی کے نتیجہ میں بیوی 1995ء میں خاوند کو چھوڑ کر چلی گئی اور خاوند نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کیا تاہم عدالت نے اس کی درخواست مسترد کردی۔ اس فیصلے کے خلاف 2002ء میں نئی دہلی کی ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی جس نے ”فاسٹ ٹریک“ سماعت کے بعد 2008ءمیں ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خاوند کو طلاق دینے کی اجازت دےدی تاہم اس بار بیوی نے اس فیصلے کو چیلنج کردیا۔

تازہ ترین