• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے بچوں اور بڑوں کو ریوبک کیوب حل کرتے دیکھا ہوگا لیکن پیروں سے ریوبک کیوب لمحوں میں حل کرنے کی ایسی مہارت شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی لڑکے کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو اپنے پیروں سے ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

امریکی شہر بروکلین سے تعلق رکھنے والے 16سالہ ڈینیل روز۔لیوین نامی لڑکے نے پیروں میں ریوبک کیوب تھاما اور چند سیکنڈز میں ریوبک کیوب حل کر ڈالا۔

واضح رہے ڈینیل اس سے قبل نہ صرف کئی ریوبک کیوب مقابلے اپنے نام کر چکا ہے بلکہ گزشتہ برس مارچ میں پیروں سے صرف 16.96 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا گنیز ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے اور اب اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی مشق کر رہا ہے۔

تازہ ترین