• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے کئی ماہر باکسرز کو رِنگ میں اُتر کر اپنے حریفوں سے لڑتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب بچے بھی باکسنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس چینی بچی کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ماہر باکسر کی طرح باکسنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ اپنے حریفوں پر ایسے مکے برساتی ہے کہ دیکھنے والے بھی ننھی باکسر کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتے۔

چین کے صوبے گوئی ژو کے شہر بائجی سے تعلق رکھنے والی 8سالہ بچی نہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ باکسنگ کے کئی مقامی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے اپنے والد، بھائی اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔

تازہ ترین