• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے تحت بین الاقوامی کانفرنس آج ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات اور ساؤتھ ایشیاءریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار مائنوریٹیزکے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”جنوبی ایشیاءمیں تنازعات کے حل اور امن کے قیام میں اقلیتوں کا کردار“ کی افتتاحی تقریب بدھ 10جولائی کو صبح 9بجےمقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔جبکہ اختتامی تقریب شام چار بجے ہوگی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنرسندھ عمران اسماعیل ہوں گے ۔کانفرنس میں بین الاقوامی جامعات بشمول کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ،ڈھاکہ یونیورسٹی بنگلہ دیش،اسلامک یونیورسٹی ملائیشیاء،سوشل سائنس بفانیپال اور یونیورسٹی آف سری لنکا کے محققین شریک ہوں گے۔

تازہ ترین