• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ کے اختیارات کم،حماد اظہر کی وفاقی وزیر ریو نیو ڈویژن تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے اختیارات کم کردیئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ہے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔ کا بینہ ڈویژن نے ویزر مملکت بر ائے ریو نیو حماد اظہر کووفاقی وزیر بر ائے ر یونیو ڈویژن بنا نے اور حفیظ شیخ کی ریونیو ڈویژن کے قلمدان کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حماد اظہر کے وفاقی وزیر بننے سے اب ایف بی آر کا وزارت خزانہ پر انحصار ختم ہو گیا ہے۔ بطور وفاقی وزیر حماد اظہر براہ راست اپنی سمریاں کابینہ کو بھیج سکیں گے۔اس سے قبل ڈ اکٹر عبد الحفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر بر ائے خزانہ ، اقتصادی امور اور ریو نیو ڈویژن تھے ۔ اب وہ صرف خزانہ و اقتصا دی امور کے انچارج وزیر ہونگے۔

تازہ ترین