• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹیلی وژن کی لیجنڈری اداکارہ ذہین طاہرہ کو بدھ کے روز ان کے اعزاء، واحباب ، ریڈیو اور ٹیلی وژن فنکاروں ، پروڈیوسرز اور دیگر ممتاز شخصیات نے آہوں ، سسکیوں اور دعاؤں کے ساتھ پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد بلاک اے کی جامع مسجد ابراہیمی میں بعد نماز عصر اداکی گئی۔ جس میں اعزاء ، احباب، سینئر فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نماز جنازہ میں اداکار محمد قوی خان ، آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ، اعزازی سکریڑی پروفیسر اعجاز فاروقی، اقبال لطیف، اداکار بہروز سبزواری اور دیگر نے شر کت کی ۔
تازہ ترین