• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،رابطہ کمیٹی

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر)رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے کر اچی میں مقامی ٹرانسپو رٹ کے کر ایو ں میں ہوشربا اضا فہ پر گہر ی تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس کی سخت تر ین مذمت کی ہے ، رابطہ کمیٹی نے اس اضا فہ کو بلا جو از قرار دیتے ہو ئے کہا کہ گز شتہ ما ہ پیٹرولیم منصوعات کی قمیتو ں میں کو ئی اضا فہ نہیں کیا گیا اس کے با جو د کر ایو ں میں اضا فہ عوام پر مہنگا ئی کا بم گر انے کے مترادف ہے مہنگا ئی ویسے ہی اپنے عروج پر ہے اور اس اضا فہ سے ملازمت پیشہ افراد طلبہ وطلبا ت اور عام افراد متا ثر ہو نگے ۔رابطہ کمیٹی نے سند ھ حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ اس اضا فہ کو فوری واپس لیا جا ئے اور عوام کو ریلیف فر اہم کیا جا ئے۔
تازہ ترین