• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود فریبی میں مبتلا بھارتی تماشائی نیوزی لینڈ کو ترنوالہ سمجھتے رہے

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر (عبدالماجدبھٹی/ نمائندہ خصوصی) اولڈ ٹریفورڈ کے باہر بھارت کی اپ سیٹ شکست کا شاید بھارتیوں کو یقین ہی نہ تھا۔ ایک بزرگ جذباتی انداز میں کپتان ویرات کوہلی کے لئے کہہ رہے تھے کہ غضب کیا جو تیرے وعدے پر اعتبار کیا؟ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کی مشکلات دیکھنے کے بعد منگل کی شام جب بارش کی وجہ سے سیمی فائنل ریزرو ڈے میں چلا گیا تو مانچسٹر اور مانچسٹر سے لندن آتے ہوئے خود فریبی کے شکار بھارتی تماشائیوں کاکہنا تھا کہ نیوزی لینڈ تر نوالہ ہے سیمی فائنل کا بقیہ حصہ تو محض رسمی کارروائی ہوگا۔ اتنا کم اسکور تو دو بیٹسمین ہی بنادیں گے۔ چند گھنٹے بعد مایوس بھارتیوں کے آنکھوں سے رواں آنسو یہ بتارہے تھے کہ غرور اللہ تعالی کوپسند نہیں ہے۔ مانچسٹر پکاڈلی سے لندن کی دو گھنٹے کی ٹرین میں بھارتی شائقین بر ملا یہ کہتے ہوئے سنے گئے کہ اب ورلڈ کپ ہمارا ہے۔ بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کرکے نیوزی لینڈ نے تہلکہ مچادیا۔ مردخواتین بچے بھی اس ہار کوبرداشت نہ کرسکے اور زار وقطار روتے ہے۔ کچھ روایتی انداز میں اپنے سینئر کھلاڑیوں کو برا بھلا کہہ رہے تھے۔کچھ تماشائی کہہ رہے تھے کہ فائنل اب ہماری ٹیم نہیں کھیلے گی اس لئے فائنل کے ٹکٹ کسی اور کو فروخت کرنا ہوگا۔ ہمارا ورلڈ کپ سفر ختم ہوگیا۔

تازہ ترین