• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کنٹریکٹ میں کرکٹرز کی تعدادکم کرنے کا فیصلہ

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) ‎پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خواتین کرکٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی تعداد 17 سے کم ہوکر دس کردی گئی اسی طرح مردوں کی کرکٹ میں بھی پندرہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے ان کی مراعات اور ماہانہ تنخواہ بڑھ جائے گی۔ صرفقومی ٹیم کیلئے ناگزیر کھلاڑ‎یوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس30 جون کو ختم ہو چکے ہیں جس میں 33 کھلاڑی شامل تھے ۔ آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ میں 15 سے 17 کھلاڑی شامل ہوں گے اور ‎تینوں فارمیٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی ٹیموں کو نئے ڈومیسٹک ڈھانچے میں سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جائیں گے ہر صوبائی ٹیم کے34کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا اس لئے جو کھلاڑی پاکستان سے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکیں گے انہیں صوبائی ٹیموں کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ مل جائے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹیگری بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین