• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ملائیشیا کے مضبوط تعلقات ہیں، مسائل پر متحد ہوکر قابو پاسکتے ہیں، مہاتیر محمد

کوالالمپور(صباح نیوز) ملائیشیاء کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیر محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے یہ تعلقات مزیدمستحکم ہونگے،مسائل پر متحد ہوکر قابو پاسکتے ہیں،دونوں ممالک میں موجود صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر باہمی تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے جس سے تعلقات کے نئے راستے کھلیں گے۔،باہمی تعلقات کو سٹریٹجک شراکت میں بدلنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہوگا ۔ملائشین وزیر اعظم ڈاکٹرمہاتیر محمد یہاں راولپنڈی ایوان وصنعت و تجارت کی 32 ویں انٹرنیشنل ا چیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔

تازہ ترین