• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار سعادت علی ہزارہ کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کے پریس ریلیز میں چیف آف ہزارہ قبائل /سابق صوبائی وزیر سردار سعادت علی خان ہزارہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم سردار سعادت علی خان ہزارہ کاکوئٹہ میں بسنے والی اقوام اورعوام میں بھائی چارے بالخصوص پشتون ہزارہ کے درمیان امن ، بھائی چارے اور اتحاد کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے اورہزارہ برادری کو متحدومنظم رکھنے اور ان کی ترقی وخوشحالی میں ان کا اہم کردار رہا ہے وہ میانہ روسیاست دان اور ماضی میں کوئٹہ میں درپیش مشکلات سے نجات کیلئے مرحوم کا مثبت اور تعمیر ی کردار قابل تعریف ہےجس کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا پشتونخوامیپ مرحوم کے خاندان اور تمام ہزارہ برادری سے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین