• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کی بارشوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار ی کی ہدایت

پشاور ( نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے محکمہ مواصلات کے اہلکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کی بارشوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی حالات سے نمٹا جا سکیں اور کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ ایکسین اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو کوتاہی برتنے والوں کے خلاف فوری قانون کے تحت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیےوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھےاکبر ایوب خان نے کہا کہ ای-بلنگ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں میرٹ اور شفافیت کے لیے متعارف کیا گیا ہے اور ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایت جاری کی کہ اس شفاف نظام کی راہ میں حائل انٹرنیٹ کنکشنز اور آئی ٹی کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کمپلینٹ سیل کے تحت موصول شدہ شکایات کے ازالے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے اور اس ضمن میں ہر ایک ایکسین ذمہ دار ہوگا کہ وہ فوری طور پر ایکشن لےمحکمے میں موجودہ خالی اسامیوں کی فوراً نشاندہی کیا جاسکے تاکہ ان پر بھرتی کرکے لوگوں کو روزگار دیا جاسکیں اور محکمے میں خالی پوسٹوں پر جلد از جلد تعیناتی کا عمل مکمل کیا جاسکیں۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کنڈم مشینری اور گاڑیوں کی مرمت فوراً بنائی جائے تاکہ ان کو جلد از جلد نیلام کیا جا سکے۔
تازہ ترین