• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کاکالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سینکڑوں گاڑیاں چالان

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر قانونی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک ہی دن میں سینکڑوں گاڑیوں کو چالان کر کے شیشوں سے کالے پلاسٹک اُتار دیئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان کے احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پرایس پی ہیڈ اکوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دیں گئیں جس میں گزشتہ روز سینکڑوں گاڑیوں کو چالان کے بعد شیشوں سے کالے پلاسٹک ہٹا دیئے گئے۔ اس کاروائی میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز سمیت تمام نفری نے بھر پور حصہ لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقارنے بذریعہ وائرلیس ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام کاروائی سلام و کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر کی جائے۔ یاد رہے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تمام خلاف ورزیوں سے متعلق جن میں خصوصاً کالے شیشوں والی گاڑیوں، ہیلمٹ پہننے اور سیٹ بیلٹ باندھنے کے حوالے سے مہم جاری ہے اورا س دوران پہلے ہی دن سینکڑوں ایسے موٹر سائیکل سواروں کو جنہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہواتھا کو چالان کر کے ٹرمینلز میں بند کر دیا گیاجبکہ ایسی گاڑیوں جن کے شیشے کالے تھے ان سے کالے پلاسٹ اُتار کرچالان کیا گیا اور ایسے ڈرائیورز حضرات جنہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا اُن کو بھی چالان دیئے گئے۔
تازہ ترین