• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتاکیا نہ کرتا،پی ڈی اے حکام نے بی آر ٹی کےانڈر پاس سے حجام کی دکان ہٹادی

پشاور(لیڈی رپورٹر)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مقبولیت حاصل کرنے والی بی آر ٹی کے انڈر پاس کے عین وسط میں بنائی گئی حجام کی دکان کو پی ڈی اے حکام نے انڈر پاس سے باہر منتقل کر دیا ۔جبکہ نئی دکان پر ٹیکس لگانے کی نوید بھی سنا دی ،تاہم دکان کے مالک نے مطالبہ کیا ہےکہ انہیں دکان واپس دی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار دوبارہ سے شروع کر سکے،واضح رہے کہ سرتاج گذشتہ 10 سال سے ہشتنگری انڈر پاس کے عین وسط میں اپنا سیلون چلاتا تھا تاہم بی آر ٹی پر کام شروع ہونے کے بعد اس کا سیلون بی آر ٹی دیزائن میں آگیا جس کے بعد سے جی ٹی روڈ پر موبائل ہیر ڈریسر کے طور پر کام کر رہا تھا بس منصوبے میں تاخیر پر اورانڈر پاس میں انتظامیہ کے نہ ہونے کے باعث دوبارہ سےدکان سجا لی جس سے انڈر پاس کی رونق بھی بحال ہوئی مقامی افراد سڑک عبور کرنے کیلئے اسی انڈرپاسز کو استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے سرتاج کی دکان کا رخ کرنا شروع کر دیا اور ارزاں نرخوں پر شیو اور بال بنواتے رہے ایک آئینے اور کرسی پر مشتمل سرتاج کے سیلون کی تصویر نے جلد ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی ۔
تازہ ترین