• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکٹر کے آگے آکر انڈوں کو بچاتی چڑیا کی ویڈیو وائرل


ماں کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں جو اپنی اولاد کو خوشی دینے کے لیے خود تکلیف میں رہتی ہیں، اب چاہے ماں انسان کی ہو یا کسی جانور کی۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس چڑیا کو ہی دیکھ لیں جو اپنے انڈوں کو بچانے کے لیے ٹریکٹر کے آگے آگئی ہے۔

ماں کی محبت کا یہ خوبصورت منظر چین میں دیکھا گیا جب کھیتوں میں ٹریکٹر ڈرائیور حل چلا رہا تھا کہ اس دوران ایک چڑیا ٹریکٹر کے آگے آگئی اور پروں میں اپنے انڈوں کو چھپانے لگی جس پر ٹریکٹر ڈرائیور فوراً رُک گیا اور چڑیا کو پانی دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین