• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پانی کے اندر سانس روکنے کا منفرد مقابلہ


چین میں پانی کے اندر سانس روکنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی کھلاڑی نے 4 منٹ 13 سیکنڈز تک پانی میں سانس روک کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

چین میں پانی میں سانس روکنے کا منفردمقابلہ ہواجس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

چین کے صوبے Hunan کے شہر Changsha کے ورلڈ پارک میں منعقد ہونے والےاس مقابلے میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔

منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں شرکاء نے پانی سے بھری بالٹیوں میں منہ ڈبو کر سانس روکنے کا مظاہرہ کیا جس میں اکثر شرکاء جلد ہی ہمت ہار گئے اور بالٹیوں سے منہ باہر نکال لئے۔

چینی کھلاڑی نے ہمت نہ ہاری اور 4 منٹ 13 سیکنڈز تک سانس روک کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین