آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’وہ نماز جو مسواک کے ساتھ ادا کی گئی ہو، اُس نماز سے جو بغیر مسواک کے پڑھی جائے ،ستر گنا فضیلت والی ہوتی ہے۔ (السنن الکبریٰ للبیہقی)حضورِ اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’مسواک منہ کو صاف کرنے والی اور اللہ تعالیٰ کی خوش نودی کا سبب ہے۔‘‘ (سنن نسائی)

جدید سائنسی تحقیق کے مطابق نیند میں بخارات بنتے رہتے ہیں اور یہی بخارات معدے اور منہ کی طرف اٹھتے ہیں۔ ان ہی بخارات کی وجہ منہ میں بدبو اور ذائقے میں تبدیلی پیدا ہوجاتی ہے ۔ لہٰذا ایسی صورتوں میں مسواک ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے تمام قسم کی خرابیاں ونقائص منہ سے دور ہوکر انسان کو روحانی مسرت وفرحت بخشتے ہیں۔اس لحاظ سے مسواک کا استعمال دینی و طبی دونوں حوالوں سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں