• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان بولر آفتا ب عالم پر ایک سال کی پابندی

افغان کرکٹ بورڈ نے رواں ورلڈ کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر آفتاب عالم پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

فاسٹ بولر پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر ایک سالہ پابندی کا فیصلہ افغان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔

آفتاب عالم پر ورلڈ کپ کے دوران ساؤتھمپٹن میں ٹیم کے ہوٹل میں ایک خاتون مہمان کے ساتھ سنجیدہ نوعیت کی بدتمیزی کا الزام ہے۔

تازہ ترین