• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو  جیت کے لئے 224 رنز کا ہدف دیا ہے۔

برمنگھم میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا اور صرف 4 رنز پر وہ خود بغیر کھاتہ کھولے آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

10 رنز پر ان فارم بیٹسمین ڈیوڈ وارنر ووکس کی گیند پر بیرسٹو کو کیچ دے بیھٹے۔

نئے آنے والے بیٹسمین پیٹر ہینڈزکومب کو ووکس نے صرف 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، اُس وقت ٹیم کا اسکور صرف 14 رنز تھا۔

ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیرے نے ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے اسکور 117 تک پہنچایا، اس موقع پر کیرے 46 رنز بناکر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے۔

اسی اوور میں عادل رشید نے اسٹوئنس کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی۔

گلین میکسویل 22 بناکر آرچر کا شکار بنے اور پیٹ کومنز 6 رنز کی اننگز کھیل کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عادل رشید کی یہ مجموعی طور پر تیسری وکٹ ہے۔

اس دوران اسٹیو اسمتھ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ 85 رنز کی اننگز کھیل کر رن لیتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے۔ اگلی ہی گیند پر مچل اسٹارک کو ووکس نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرادیا، اسٹارک 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بہرینڈورف تھے جو ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

یوں آسٹریلوی ٹیم 49 اوورز کھیل کر 223 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی طرف سے ووکس اور عادل رشید نے تین، تین جبکہ آرچر نے دو اور ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آج کے میچ کی فاتح اتوار کو فائنل میں نیوزی لینڈکے مدمقابل ہوگی۔

آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 ء میں ایک طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

تازہ ترین