• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرمنٹ کا خیال بھی دل میں نہ لائیں، لتا منگیشکر

ورلڈ کپ 2019ء کے بعد بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کی ممکنہ ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے سابق کپتان کے نام دل کو چھو لینے والے ایک پیغام میں کھیل جاری رکھنے اور ریٹائرمنٹ کا خیال بھی دل میں نہ لانے کی درخواست کی ہے۔

لتا منگیشکر کا ٹوئٹر پر پیغام میں دھونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ’’ آج کل میں سن رہی ہوں کہ آپ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں، مہربانی کرکے آپ ایسا نہ سوچیں، ملک کو آپ کی ضرورت ہے اور یہ میری بھی درخواست ہے کہ ریٹائرمنٹ کا خیال بھی اپنے دل میں مت لائیے‘‘

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کے دوران دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بارے میں انہوں نے ہم سے اب تک کوئی بات نہیں کی۔

تازہ ترین