• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپرکوہستان: مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

اپرکوہستان میں مسافر گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 3بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اپر کوہستان کے سیو سے کمیلا کے علاقے میں جانے والی مسافر گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔

حادثے میں 2خواتین اور ایک بچے سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو داسو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او راجہ محمد صبور کے مطابق اندھیرا اور کھائی گہری ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین