• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فائنل کا ٹکٹ چار کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کیلئے پیش

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)برطانوی کرکٹ شائقین کو یقین تھا کہ انگلش ٹیم کرکٹ ورلڈکپ فائنل کھیلے گی، چنانچہ ٹکٹ رکھنے والے کرکٹ شائقین کی جہاں چاندنی ہوگئی ہے وہاں بلیک میں ٹکٹ کی قیمت بھی ریکارڈ قیمت میں داخل ہوگئی ہے،گزشتہ روز ویب سائٹ پر 2 ٹکٹیں فروخت کے لئے رکھی گئی ہیں جن میں سے فی ٹکٹ کی قیمت 2لاکھ 6ہزار 5سو 50 پائونڈ بتائی گئی ہے ،کسی بھی کرکٹ فائنل کی یہ ٹکٹ مہنگی ترین ہوگی۔پاکستانی کرنسی میں فی ٹکٹ قیمت 4کروڑ 11 لاکھ 3ہزار 4سو50 روپے بنے گی۔

تازہ ترین