• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے‘‘پاکستانی شائقین کا طنز

بر منگھم (نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف شکست یاد آگئی جس میں بقول ان کے بھارت جان کر ہارا تھا تاکہ سیمی فائنل میں پاکستان کی شمولیت روکی جاسکے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے‘۔دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے بھارتی شائقین ناراض دکھائی دیتے ہیں، ان کی تصویر کی میمز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین