• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم گراؤنڈ پر فائنل کھیل کر ورلڈکپ جیتنے کا موقع ملا ہے،مورگن

برمنگھم(نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے، سیمی فائنل میں ان کی کارکردگی حیران کن نہیں تھی انگلش بولروں نے ابتدائی دس اوورز میں میچ سے ہمیں باہر کردیا ۔ ایجبسٹن میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں ایرون فنچ نے کہا کہ فاسٹ بولروں اور عادل رشید نے ہمیں زیادہ مواقع نہیں دیئے۔ فائنل میں اچھے مقابلہ ہوگا۔ انگلش تماشائیوں سے ہمیں ایسی ہی توقع تھی۔ اوئن مورگن نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ ہوم گرائونڈ پر فائنل کھیلنے اور پہلا ورلڈ کپ جیتنے کا موقع ملا ہے۔ برمنگھم میں ہم نے جس طرح بھارت کو ہرایا تھا اس گرائونڈ پر ہم اسی اعتماد کے ساتھ اترے اور کامیاب رہے۔مین آف دی میچ کرس ووکس کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری کارکردگی سے ٹیم جیتی ہے۔

تازہ ترین