• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے ہارنے والی ٹیمیں ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ کے میدان میں عالمی حکمرانی کا تاج اب نئی ٹیم کے سر سجے گا،فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہونگیں، فاتح ٹیم پہلی بار عالمی چیمپئن بنے گی۔ انگلینڈ 27سال بعد جبکہ مجموعی طور پر چوتھی بار فائنل کھیلے گا۔ دل چسپ بات یہ کہ پاکستان نےمیں دونوں ٹیموں کو زیر کیا تھا۔ اگر انگلینڈ جیتا تو میزبان کے چیمپئن بننے کی ہیٹ ٹرک ہوسکتی ہے۔2011میں بھارت اور 2015میں آسٹریلیا نے اپنے کرائوڈ کے سامنے ٹرافی اٹھائی تھی۔انگلینڈ کو 1979کے فائنل میں ویسٹ انڈیز سے92رنز ، 1987 میں آسٹریلیا نے 7رنز اور 1992 میں پاکستان سے22رنزسے شکست کھائی تھی۔ نیوزی لینڈ نے 1992اور2015میں ان کھیلوں کی آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ میزبانی کی اور پہلی بار پچھلے ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی جس میں اسے آسٹریلیا نے ہرادیا تھا۔

تازہ ترین