لاہور( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی کور کمیٹی کااجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما رانا محمد اقبال، اقبال گجر، وارث کلو، عطااللہ تارڑ، سمیع اللہ خان، عظمی بخاری، خواجہ عمران نذیر، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور تنویر اسلم سمیت دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس ہوا وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی جلیل شرقپوری، مولانا غیاث الدین اور نشاط احمد ڈاہاسمیت دیگر نے شرکت کی۔