اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدلیہ، فوج اور اداروں کے بعدسینیٹ پر لشکر کشی کی جارہی ہے،اقتدار کے بھوکے ریاست، اداروں، افواج پاکستان کے بعد اب وفاق کی علامت سینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں،عوام پوچھ رہے ہیں کہ خود منتخب کئے گئے چیئرمین کو تبدیل کیوں کیا جا رہا ہے،حکومت کسی فرد یا شخصیت کی بجائے سینیٹ کے تقدس کے لئے ادارے کے ساتھ کھڑی ہو گی۔