• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی 1950 سے پاکستانی حکمران امریکا کے 42 دورے کرچکے

لاہور (صابر شاہ) پاکستانی وزرائے اعظم، فوجی ڈکٹیٹرز، منتخب اور غیرمنتخب صدور اور گورنر جنرلز 3 مئی 1950 سے تقریباً 42 مرتبہ امریکا کے دورے کرچکے ہیں۔ مئی 1950 میں لیاقت علی خان امریکا گئے تھے، وہ پہلے پاکستانی حکمران بن گئے جنہوں نے سرکاری طور پر سابق سویت یونین پر امریکا کو ترجیح دی۔ لہٰذا جب وزیر اعظم عمران خان 22 جولائی کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تو یہ گزشتہ 69 سالوں میں پاکستانی رہنماؤں کی جانب سے امریکا کا 43 واں دورہ ہوگا۔ آج کی تاریخ تک تمام پاکستانی حکمرانوں میں سے پرویز مشرف نے سب سے زیادہ امریکا کے دورے کئے۔ انہوں نے مختلف سالوں میں مختلف تاریخوں پر امریکا کے 9 دورے کئے۔ اس کے علاوہ دیگر پاکستانی حکمرانوں میں گورنر جنرل ملک غلام محمد، وزیر اعظم محمد علی بوگرا، وزیر اعظم حسین شہید سہروردی، صدر ایوب خان، صدر یحیٰ خان، وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو، صدر جنرل ضیاء الحق، وزیر اعظم محمد خان جونیجو، بے نظیر بھٹو، صدر فاروق لغاری، وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم ظفراللہ جمالی، وزیر اعظم شوکت عزیز، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔ انہیں امریکی ایئرپورٹ پر روٹین کا سیکورٹی چیک جھیلنا پڑا تھا، یہ ایک توہین تھی جس نے پاکستانی عوام اور میڈیا کو غضبناک کردیا تھا۔ یہ ظاہر تھا کہ جب شاہد خاقان عباسی امریکا جارہے تھے تو ٹرمپ انتظامیہ پاکستانیوں کیلئے ویزا پابندیاں لگانے پر غور کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں حکومت پر پابندیاں لگانے کا سوچ رہی تھی۔ غلط وقت چنا گیا۔

تازہ ترین