• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال بعد اکنامک نتائج دیکھنے کو ملیں گے، گورنراسٹیٹ بینک

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ایک سال بعد اکنامک نتائج دیکھنے کو ملیں گے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2ارب ڈالرز سے کم ہوکر ایک ارب ڈالرز ماہانہ پرآگیا، کفایت شعاری مہم شروع کردی ہے،نان ٹیکس پیئرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔جمعرات کو گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ایک سال بعد اکنامک نتائج دیکھنے کو ملیں گے ، تاریخ میں کبھی اتنا کرنٹ اکائونٹ خسارہ نہیں دیکھا، ایک وقت تھا جب پاکستان میں اتنا کرنٹ اکائونٹ خسارہ نہیں تھا ، فارن ایکسچینج ریزرو خطرناک حد تک کم ہو چکے تھے ،کرنٹ اکائونٹ خسارے پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے ،حالات کے پیش نظر کفایت شعاری مہم شروع کی گئی ،وزیر اعظم عمران خان نے خود کفایت شعاری مہم کو لیڈ کیا اور شعور دیا،برآمدات کی صورتحال بھی کچھ بہتر نہیں ، پرائیویٹ سیکٹرز کو عالمی ایکسپورٹرز کے مقابلے میں لانا ہو گا، ایکسپورٹ سیکٹر کو گلوبل سیکٹر کی طرز پر اقدامات کر رہے ہیں ، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میںلیا جا رہا ہے ۔ ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی ، نان ٹیکس پیئرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ کامیابی سے ہو چکا ہے ۔ انٹر نیشنل کمیونٹی کے ساتھ بھی پارٹنر شپ پروگرام جاری ہیں ۔ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں، ملک میں ٹیکس سسٹم کا شفاف نظام لانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین