• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد اتحادیوں سے مل کر ناکام بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں‘جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا کون سی جمہوری اقدار ہیں‘ گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کواتحادیوں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی‘اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیر اعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی‘ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لئے پراعتماد ہیں۔ مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا کون سی جمہوری اقدار ہیں۔

تازہ ترین