آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فنڈ پروگرام کے تحت شرح مبادلہ پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا، IMF

 اسلام آباد (مہتاب حیدر) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے گھٹنے کی بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے بعد اب آئی ایم ایف کا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ فنڈ پروگرام کے تحت شرح مبادلہ کے ہدف پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی بنیاد پر لچکدارشرح مبادلہ پر پاکستان اور آئی ایم ایف رضامند ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعلی حکام کا موقف ہے کہ مرکزی بینک اسی وقت مداخلت کرے گا جب مارکیٹ میں قیاس آرائیاں جاری ہوں۔ جب تک شرح مبادلہ ڈالر میں طلب و رسد کی عکاس ہو، اسٹیٹ بینک شرح مبادلہ میں مداخلت نہیں کرے گا۔ آزاد ماہرین اقتصادیات کی رائے میں شرح مبادلہ بدستور دبائو میں رہےگی۔ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ 2020ء کے اواخر تک ڈالر سے شرح مبادلہ 172؍ روپے تک رہے گی۔ آئی ایم ایف نے اپنی شائع رپورٹ اس کے اعداد و شمار یا خدوخال نہیںدیئے۔ آئی ایم ایف نے جمعرات کو بتایا کہ شرح مبادلہ سے متعلق رواں مالی سال کوئی طے شدہ اور متفقہ ہدف نہیں ہے۔ ایک ٹوئیٹ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان آفس نے اپنی

شائع شدہ رپورٹ میں بتایا کہ شرح مبادلہ سے متعلق مفروضے کوئی پیشنگوئی نہیں ہیں۔ 

اہم خبریں سے مزید