• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت قوانین میں تبدیلی ہوئی تو سب سے پہلے استعفیٰ دونگا،فروغ نسیم

اسلام آ باد(نیوزرپورٹر) وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اگر خدانخواستہ کبھی مجھے لگے کہ ختم نبوت کے قوانین سے متعلق کہیں ٹمپرینگ ہوئی تو سب سے پہلے استعفیٰ میں دوں گا۔ ختم نبوت سے متعلق کوئی بحث حکومت کے اندر نہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔کانفرنس کی صدارت مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے درمیان جو خلیج ہیں ان کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر مشترکات پر متفق ہونے کی ضرورت ہے۔ علامہ طاہر اشرفی، قائم مقام فلسطینی سفیر ، سعودی سفارتخانہ کے نمائندے، پیر نقیب الرحمٰن، پروفیسر ذاکر الرحمٰن صدیقی،مولانا پیر اسد اللہ فاروق، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا ابو بکر صابری،مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا مفتی حفیظ الرحمن ،مولانا شہباز احمد، مولانا قاسم قاسمی ،مولانا الیاس مسلم اور دیگر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے علماء و مشائخ کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین