• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمند ر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے جامع پالیسی وضع کی گئی ہے،کمشنر او پی سی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات و مسائل کے جلد حل کیلئے جامع پالیسی وضع کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی تشکیل سے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو سرعت سے حل کرنے اور ان کی جان و املاک کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ امور و کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائر یکٹر جنرل احسن وحید سمیت، ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین