• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست اترپردیش میں شہری پر بندروں نے حملہ کردیا۔ واقعے کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلی۔

نکنج گویل نامی شہری اپنی موٹرسائیکل پارک کر کے جیسے ہی گھر کی جانب بڑھا تو 4 سے 5 بندروں نے اس پرحملہ کردیا۔


خود کو بچاتے ہوئے شہری گرگیا تاہم بندروں نے پھر بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

واضح رہے بھارت کے کئی شہروں میں بندروں کی بڑی تعداد رہتی ہے، یہ بندر بعض اوقات شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

تازہ ترین