• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر میں 14سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار

تھرپارکر میں 3 ملزمان نے 14 سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کے دوران لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گائوں دلن جو تڑ میں پیش آیا جہاں ملزم نے اپنی برادری کی 14 سالہ لڑکی کو گھر کے باہر سے اٹھایا اور اپنے خالی گھر لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر ملزمان کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم قبول راحموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او ماجد قائم خانی کے مطابق لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی علامات پائی گئی ہیں۔

تازہ ترین