• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے پیش کردہ حقائق درست ثابت ہوئے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے بعد اب نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلےکی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مختلف متنازع ویڈیوز کے منظرِ عام پر آنے کے بعد ان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جج ارشد ملک نے معاملے پر مؤقف اپنایا تھا کہ یہ ویڈیوز مجھے بدنام کرنے کے لیے ایڈیٹ کر کے چلائی گئی ہیں۔

تازہ ترین