• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی ایک خصوصی تصویری نمائش پیرس کے خوبصورت لوگزمبرگ گارڈن میں منعقد کی گئی یہ نمائش رواں ماہ کی 11 سے 22 جولائی 2019 تک جاری رہے گی۔

 اس تصویری نمائش کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان، فرانسیسی سینٹ اور فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس تصویری نمائش میں دس فرانسیسی ٹور آپریٹرز اور فوٹو جرنلسٹ جنہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا دو ہفتوں کا دورہ کیا تھا انہوں نے اپنی تقریباً پچاس سے زائد تصویریں نمائش کے لیے پیش کیں ہیں۔ اس تصویری نمائش کا افتتاح گزشتہ روز پیرس میں کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلیٹ عدیل کھوکھر اورسفیر پاکستان معین الحق نے فرانسیسی فوٹو گرافرز اور ٹور آپریٹرز کا پاکستان کے شاندار پہاڑوں، آثارقدیمہ اور رنگا رنگ لوک روایات کی مشترکہ طور پر نمائش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے جناب ڈومینک ایزواس چیف ایگزیگٹیو آفیسر برائے فرانسیسی ٹریول گائیڈ ’پیتت فیت‘ کا اس نمائش کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں، فرانسیسی ٹور آپریٹرز اور فوٹو گرافرز نے اپنے دورہ پاکستان کے تجربے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شاندار پہاڑ، خوبصورت وادیاں، وسیع ثقافتی ورثہ، لوگوں کا دوستانہ رویہ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان کا سیاحتی ڈھانچہ پاکستانی سیاحتی مواقعوں کو دنیا میں منفرد کرتا ہے۔

فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی سیاحوں کے لیے جو ٹور پیکجز دیئے تھے انہیں ان کا بہت مثبت رسپانس حاصل ہوا ہے اور فرانسیسی سیاح اپنے سیاحتی دوروں کے لیے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا انتخاب کر رہے ہیں۔

تازہ ترین