• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے، میدے اور سوجی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، شبر زیدی

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کہتے ہیں کہ آٹے، میدے اور سوجی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، قومی شناختی کارڈ کی شرط صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ 47 ہزار افراد کے لیے ہے، جب سیلز ٹیکس میں لوگ رجسٹرڈ ہوں گے تو ان کے لیے شناختی کارڈ کی شرط بھی ہو گی۔

شبر زیدی نے کہا کہ اپٹما کا مطالبہ ہے کہ درآمدی یارن کو ڈی ٹی آر ای کی سہولت دی جائے، کسی سیکٹر کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس لگانے کے لیے تیار ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ چھوٹا دکاندار کون ہے؟ 10 فٹ کی دکان کا سنار چھوٹا دکاندار ہے یا 100 فٹ کی دکان کا لوہار چھوٹا دکاندار ہے؟

انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹنگ اور شناختی کارڈ کے معاملے پر مذاکرات ہوئے ہیں، بار بار واضح کر چکا ہوں، پھر کہہ رہا ہوں کہ گاڑیوں پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیکسٹائل سیکٹر کی 1125 ارب روپے کی سیلز، ٹیکس نیٹ میں بہت بڑی پیش رفت ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کون سی صنعت اپنی آمدن پر پورا ٹیکس نہیں دیتی، کامیابی ناکامی کا پیمانہ ہمارے پاس نہیں ہے، جس آدمی کے پاس 500 گز کا مکان ہے اسے ریٹرن فائل کرنا ہے، جس کے پاس 1000 سی سی گاڑی ہے اسے بھی ریٹرن فائل کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کے مطابق ان لوگوں کو ریٹرن فائل کرنا ہے، یہ لوگ ریٹرن فائل نہیں کرتے، جب مکانوں کا قابل اعتبار ڈیٹا ہوگا انہیں رجسٹرڈ کریں گے۔

تازہ ترین