• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کے معاملات پر بات کرنا بہتر نہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ عدلیہ کا اپنا نظام ہے جس پران کا اپنا چیک اینڈ بیلنس کا طریقہ ہے، ارشد ملک اور عدلیہ کے معاملات پر بات کرنا بہتر نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ عدلیہ کا ہے ان کا اپنا سسٹم ہے، عدلیہ ایک آزاد ادارہ ہے، وہ خود جانیں یہ معاملہ کیسے حل کرنا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں اسمگل شدہ اشیاء زیادہ ہیں، ان چیزوں سے فائدہ صرف مخصوص لوگوں کو ہوتا ہے، ٹریڈ یونین سے بات چل رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم ہڑتال پر نہیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ بات چیت سے معاملات حل ہو سکیں، حالات کو بہتر کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دینی پڑیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے یہ کہا کہ ملک میں سب سے کڑا احتساب سیاستدانوں کا ہو رہا ہے۔

تازہ ترین