• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کم آبادی والا ملک ہے، جس کا سب سے مقبول کھیل رگبی ہے تاہم ورلڈ کپ کرکٹ کی کارکردگی نے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو رگبی اسٹارز کے ہم پلہ لاکھڑا کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ فائنل کھیلنا ہمارے ملک اور کرکٹ کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے، اس کارکردگی نے ہمیں اپنے ملک میں رگبی کے برابر لاکھڑا کیا ہے۔

جمعے کو لارڈز میں پریس کانفرنس میں گیری اسٹیڈ نے کہا کہ فائنل کھیلنے سے ہماری کرکٹ کا فائدہ ہوا ہے۔ اس وقت انگلینڈ فیورٹ ہے اور دوسرے فیورٹ ہم ہیں، اگر بھارت کی طرح انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ہمارے بولروں کے کنٹرول میں آگئی تو ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور اسی کرکٹ کے ذریعے ہم عالمی کپ کا ٹائٹل گھر لے جانا چاہتے ہیں۔ فائنل میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہے،جو ٹیم دباؤ برداشت کرے گی وہ اچھا پرفارم کرے گی ہم گذشتہ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں اسلئے فائنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔

گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے جس طرح سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی، وہ ہماری کرکٹ کے لئے اچھا لمحہ ہے، مارٹن گپٹل کو اپنے انداز میں کھیلنے کی اجازت دی ہوئی ہے، امید ہے کہ وہ فائنل میں تمام ناکامیوں کا ازالہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم چار سال سے اچھا کھیل رہی ہے، اس لئے وہ فیورٹ ہے، کوشش کریں گے بہتر کھیل پیش کریں۔

تازہ ترین