آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان نے انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
بشکریہ:سوشل میڈیا

انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، بنگلادیش اور افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان ہونے والا انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان نے جیت لیا۔

انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی۔ پاکستان نے 105 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ میں پاکستان کی طرف سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا۔

عمدہ کارکردگی پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے ٹیم کو مبارک باد بھی دی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں