آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
قبل ازیں کراچی میں فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ پنڈی اسلام آباد میں تیز بارش، صوابی، باجوڑ، مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی بونداباندی ہوئی جس سے گرمی کازورٹوٹ گیا۔