• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ میں پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافرہوٹلوں میں منتقل

اسلام آباد(وقائع نگار،نمائندہ خصوصی) اسلام آباد سے بیجنگ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے852 میں فنی خرابی کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود دور نہ ہوسکی، مذکورہ پرواز کو بیجنگ سے ٹوکیو جانا تھا۔ پرواز اب ہفتے کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے روانہ ہو گی، طیارے کو واپس ٹوکیو سے بیجنگ اور بیجنگ سے اسلام آباد آنا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بیجنگ اور ٹوکیو میں پی آئی اے کا عملہ مسافروں سے رابطہ میں ہے اور ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔دریں اثناء وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کے نوٹس پر پی آئی اے نے بیجنگ میں پھنسے ہوئے تقریباً اڑھائی سو مسافروں کومختلف ہوٹلوں میں منتقل کردیا ہے اور آج(ہفتہ ) پی آئی اے کا مسافر طیارہ انہیں اسلام آباد ائر پورٹ پہنچا دے گا۔ مسافروں نے بیجنگ ائر پورٹ پر احتجاج بھی کیا اور پاکستانی میڈیا سے رابطہ بھی ، جب یہ صورتحال وفاقی محتسب کے نوٹس میں آئی تو انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کے کمشنر حافظ احسان احمدکھوکھر کو صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کہا۔ حافظ احسان کھوکھر نے پی آئی اے حکام سے رابطہ کرکے مسئلہ حل کروایا۔ 
تازہ ترین